امیر قطر حماد الثانی کا دورہ ری شیڈول ‘کل اسلام آباد پہنچیں گے،نتھیا گلی کا وزٹ منسوخ
اسلام آباد (آئی این پی) امیر قطر حماد الثانی کا دورہ ری شیڈول کر دیا گیا، نئے دورے کے اعلان کے مطابق وہ کل بروز ہفتہ کو اسلام آباد پہنچیں گے،نتھیا گلی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امیر قطر حماد الثانی کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے، امیر قطر (کل )ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وزیراعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے، اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ باہمی یادداشت پر دستخط کریں گے، دورے کے دوران نتھیا گلی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، دورے کے دوران 22ارب ڈالر معاہدے کا امکان ہے، امیر قطر کو وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی اور وزیراعظم ہائوس میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، دوسرے روز وہ ایوان صدر عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں انہیں نشان پاکستان دیا جائے گا۔