• news

20 کلو آٹے کا تھیلہ 15 روپے مہنگا کوئی اضافہ نہیں ہوا، فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ کے بعد آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 10روپے سے 15روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ قیمت میں کو ئی اضافہ نہیں ہوا اور اسکی قیمت بدستور 800 روپے ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 805 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم اے رضا نے بتایا ہے کہ بیس کلو کے آٹے کے تھیلہ کی ایکس مل قیمت 770 روپے سے 780 روپے ہے اور ڈیلروں کو پہنچ 25 روپے فی تھیلہ دیئے جارہے ہیں، دوسری طرف گندم کی قیمت 1435 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے جو قبل ازیں 1400 سے 1410 روپے تھی اس طرح بیس کلو کے تھیلہ کی قیمت بھی 790روپیسے تجاوز کر گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن