• news

وزیراعظم جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں ، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا : شہباز شریف

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، آئی ایم ایف عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا، نوازشریف سے اہلخانہ، کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے،نوازشریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینااوراس بارے میں کچھ نہ بتانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف سے اہلخانہ، کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے،نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کر فسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے،عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، آئی ایم ایف عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا،عمران نیازی ہم پر جتنا بھی ظلم کرو، قوم پر بجٹ کا تمہارا ظلم نہیں چلنے دیں گے ،عمران نیازی صاحب کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے ،تین بار منتخب اورعوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے ’عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم‘ خوفزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینااوراس بارے میں کچھ نہ بتانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، عمران نیازی کے اشاروں پر یہ سب کیاجارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن