• news

وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضافے کی خبریں درست نہیں: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس اخراجات میں اضافے کی خبریں درست نہیں وزیراعظم آفس کا خرچہ 67 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 32 فیصد ریکارڈ کمی آئی وزیراعظم آفس کیلئے 86 کروڑ 29 لاکھ روپے مختص کئے ہیں وزیراعظم آفس کیلئے مختص رواں مالی سال کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے عوامی اخراجات 41 فیصد کمی سے 30 کروڑ 5 لاکھ روپے رہے۔ وزیراعظم کے آفس کے اندرونی اخراجات 82 فیصد کمی سے 37 کروڑ روپے رہے وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف میں 35 فیصد کمی کیگئی ریفریشمنٹ فیول آلات مشینری کیلئے مختص فنڈ سے کم رقم خرچ ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن