فضل الرحمان ایک دو روز میں اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرینگے،بلاول
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کر دینگے۔ پیر کو بجٹ کے حوالے سے اسمبلی میں بہت کچھ سامنے لاؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہوں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) ایک دو روو میں اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کر دینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں ہر آپشن پر بات ہو گی۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر بھی اے پی سی میں جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر اہم تقریر کروںگا۔ بجٹ میں ہے کیا؟