• news

پٹرول بے ضابطگی: لاہور ہائیکورٹ سے سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کی ضمانت منظور

لاہور ( نامہ نگار ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی پی او گجرات راے اعجاز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کا رائے اعجاز کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جبکہ فاضل عدالت نے سابق ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے سابق ڈی پی او گجرات کی پٹرول کی مد بے ضابطگی کیس میں ضمانت منظور کی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم رائے اعجاز کی جانب سے عابد ساقی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو اپنے دلائل میں کہا کہ پٹرول پمپ کے مالک نے پری بارگین کے ذریعے رقم نیب میں جمع کروادی ہے درخواست گزار عرصہ سے جیل میں قید ہے۔ لہذا عدالت اس امر کا نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن