پاکستان نے بھارتی فوجی افسروں کے کمپیوٹر ہیک کئے: ٹائمز آف انڈیا کا الزام
نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے الزام لگایا تھا کہ ایک پاکستانی ہیکر نے 2015ء سے 2018ء کے دوران بھارتی فوج اور حساس اداروں کے درجنوں کمپیوٹرز ہیک کرکئے تھے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سجل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کس طرح ایک پاکستانی ہیکر نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کو بے وقوف بنایا۔ پاکستانی آئی ٹی ماہر نے سجل کپور کے نام سے فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا اور بھارتی فوجی افسران سے دوستیاں کرنی شروع کردیں۔ پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔