ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے خاتمے کیلئے مددگار ہو گا، عالمی بنک گروپ
نیویارک (آئی این پی)ورلڈ بنک گروپ نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے خاتمے کیلئے مددگار ہو گا۔گزشتہ روز ورلڈ بینک گروپ نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے پر مکمل عمل درآمد سے درمیانے درجے کی غربت کا شکار ایسے تین کروڑ بیس لاکھ افراد کو غربت سے نجات دلائی جا سکے گی۔