• news

عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ رنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیدیا۔32 سالہ باکسر کا کہنا تھا کہ میرے لیے اگلی فائٹ بہت اہم ہے، اس میں میرے مستقبل کا فیصلہ ہو گا کہ میں باکسنگ کھیلتا رہوں گا یا جلد کھیل سے ریٹائر ہو جائوں گا۔ میرے لیے میرا کھیل جنون ہے، میں اپنے آپ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور بھی نہیں کرنا چاہتا۔ 12 جولائی کو بھارتی حریف نیرج گویاٹ کا سامنا کرنے کے لیے بیتاب ہوں جیتنے کی پوری کوشش کروں گا مگر توقعات پر پورا نہ اترا تو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔ میں نے کھیل میں جو حاصل کرنا تھا کر لیا، اسی لیے میں اپنے کھیل سے محظوظ ہو رہا ہوں۔عامر خان نے بھارتی کھلاڑی نیرج گویاٹ کا سامنا کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ جولائی میں ہونے والی فائٹ کی انعامی رقم 70 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً ایک ارب روپے) رکھی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن