• news

ہائیکورٹ :کرکٹر شرجیل خان ای سی ایل کیس ‘حکومت نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت میں وفاقی حکومت نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پی سی بی اور وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کرکٹر شرجیل خان کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزرات داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں سیاسی بنیادوں پر اس کو سزا دلوائی گئی۔درخواست گزار کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے۔

ای پیپر-دی نیشن