پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں بجٹ منظور نہ ہو سکا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 54واں اجلاس لاہور میں ہوا،جہاں مالی سال 2019/20ء کا بجٹ منظور نہ ہو سکا۔ اجلاس کے آئٹم نمبر ’آٹھ‘میں بجٹ کے حوالے سے اراکین کو مطلع کیا گیا کہ رواں مالی سال کا بجٹ 30جون کو ختم ہوجائے گا ہے،البتہ نئے مالی سال کا آغاز یکم جولائی کو ہو رہا ہے،تاہم اس بجٹ پر ابھی کام چل رہا ہے،اور مکمل بجٹ منظوری کے لئے اگلے اجلاس میں پیش کردیا جائیگا۔جولائی اگست کے دو ماہ کا بجٹ موجودہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جا رہا ہے،جس پر اطلاعات کے مطابق اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے معذرت کر لی۔