• news

پی سی بی سربراہ احسان مانی آج لندن روانہ ہوں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی ایک ماہ کے دورے پر آج لندن روانہ ہورہے ہیں۔ ایم ڈی وسیم خان بھی جولائی کے دوسرے ہفتے دوبارہ برطانیہ جائیں گے۔ احسان مانی کو آئی سی سی کے سابق صدر کی حیثیت سے ورلڈکپ میچوں پر مدعو کیا گیا ہے، وہ فائنل تک کرکٹ کی عالمی باڈی کے مہمان ہوں گے، اس کے بعد 15 سے 20 جولائی تک آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہورہاہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی وسیم خان بھی آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل دیکھیں گے اور پھر احسان مانی کے ساتھ وہ بھی سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ اتوار کو شیڈول میچ سے پہلے احسان مانی کی لندن میں موجود قومی ٹیم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن