جارجیا: اپوزیشن کا پارلیمنٹ پر دھاوا، کریک ڈائون، 240 افراد زخمی
تبلیسی(آئی این پی)قفقاذ خطے کے ملک جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں اپوزیشن کے حکومت مخالف مظاہرے کو منتشر کرنے کی پولیس کارروائی میںپولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 240 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس کے شیل اور واٹرکینن کااستعمال کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے تک اپنا احتجاج اور مظاہرے جاری رکھیں گے۔ اْدھر تبلیسی میں اپوزیشن کی ریلی پر پولیس کارروائی کی روسی حکومت نے شدید مذمت کی ہے۔علاوہ ازیںجارجیا کی پارلیمانی بلڈنگ میں احتجاج کے دوران 240 سے زائد افراد زخمی ہونے کے بعد سپیکر اسمبلی اراکلی کوباخِدزے سے جبری طور پر استعفیٰ لے لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ روسی قانون ساز کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد پر تشدد صورت اختیار کر گیا اور مظاہرین نے سپیکر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا۔