سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس 2 جولائی کو طلب‘ جسٹس فائز کو نوٹس جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 2 جولائی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جو ڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کو پر ایڈمیشن نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربرا ہی میں ہو گا جس میں سپریم کورٹ سے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید بھی شامل ہو ں گے جبکہ سندھ اور کے پی کے کے چیف جسٹسز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔