ون ڈے کرکٹ ‘جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری
لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں لارڈز میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی ‘اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 78 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں‘ پاکستان ٹیم نے 27 جبکہ 50 میچز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پانچویں مرتبہ آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے چار میچز میں سے تین میں جنوبی افریقہ جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔