• news

یوراج سنگھ نے عالمی ٹی 20 لیگز کھیلنے کی اجازت طلب کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے عالمی ٹی 20 لیگز کھیلنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ اور انڈین پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ان پر بہت اعصابی تناؤ رہا ہے، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے اجازت لے کر مختلف لیگز کھیلنا اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ وہ اب بھی مختلف ٹی 20 لیگز میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔کئی کرکٹ ماہرین یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر سابق بھارتی آل راؤنڈر کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت مل جاتی ہے تو وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن