• news

کینیڈا ٹی20 لیگ میں 6 پاکستانی کرکٹرز کھیلنے کو تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کے 6 کرکٹرز کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ 2019 کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا 25 جولائی سے شروع ہو گی جس میں شرکت کے لیے پاکستان کے 6 کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی ، فاسٹ بولر وہاب ریاض برامٹن وولوز کی نمائندگی کریں گے ، لیگ سپنر شاداب خان اور محمد نواز ایڈمنٹن رائلز کی جانب سے جلوہ گر ہوں گے۔وینکیور نائٹس نے سابق کپتان شعیب ملک کو چنا ہے، جبکہ عمر اکمل ونی پیگ ہاکس کی جانب سے کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن