• news

کرکٹ ٹیم میں دھڑے بند ی کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی،کرکٹ ٹیم میں مبینہ دھڑے بندی اور ٹیم سلیکشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے۔بلال فاروقی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ریلوکٹا کہا،وزیراعظم کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں کہا گیاہے کہ شعیب ملک کی طرف سے گروپنگ کرنے کی خبریں عام ہیں مگر پھر بھی انکی ٹیم میں سلیکشن سمجھ سے بالاترہے۔درخواست گزار نے عدالت کو صلاح دی ہے کہ شعیب اختر،راشد لطیف اور محمد وسیم کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کیا جائے،درخواست گزار نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ عدالت سلیکشن کمیٹی سے ٹیم سلیکشن کا طریقہ کاربھی طلب کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں دھڑے بندی کی خبروں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔اورکرکٹ ٹیم میں دھڑے بندی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیاہے کہ سلیکشن کمیٹی کے خلاف وزیراعظم کو کارروائی کا حکم بھی دیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن