• news

اقوام متحدہ فلسطینی مہاجرین کیلئے 1.2 ارب ڈ الر خرچ کرے گا

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین مشرقی وسطیٰ کے علاقے میں کام کرنے کیلئے 1.2 ارب امریکی ڈالر خرچ کرے گا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ کمشنر جنرل نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ادارے نے اس مقصد کیلئے 1.2 ارب امریکی ڈالر دیئے تھے اگر عطیہ دینے والا ہر ملک عطیہ دے کا تو ہم فلسطینی مہاجرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائیں گے انہوں نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ پہلے ہی 5ماہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپیل کر چکے ہیں جس کے لئے عطیہ دینے والوں نے اپنے وعدے پورے کئے اور کردار ادا کیا تاہم اقوام متحدہ کا اداہ جون سے خسارے میں جا رہا ہے ۔انہوں نے عطیہ دینے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات جلد دے دیں تاکہ یہ خسارہ پورا کیا جا سکے اور ستمبر میں سکول کھل جائیں جہاں بچے تعلیم کا آغاز کر سکیں گے ۔اقوام متحدہ کا ادارہ تعلیم نظام کے تحت 700سکول چلا رہا ہے جن میں 5لاکھ فلسطینی بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اس کے علاوہ ادارہ 140 صحت مراکز بھی چلا رہا ہے جن سے فائدہ اٹھانے والے مریضوں کی سالانہ تعداد 85 لاکھ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن