• news

ساہیوال: سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل تبدیل‘ قیدیوں کی مشروط بھوک ہڑتال ختم

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی سیکیورٹی جیل کے قیدیوں کی بھوک ہڑ تال اور جیل ایلیٹ فورس کے وارڈروں کی ہڑتال اور ہنگامہ آرائی کے بعد سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل نوید اشرف کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ شاہرام تو قیر خاں نے سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ شاہرام تو قیر خاں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تھے۔15جون کو جیل سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کی انتقامی کاروائیوں اور جیل ملازمین کے احتجاج ،ہنگامہ آرائی ہڑتال کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جیل ملازمین کے مطالبات پر معاہدہ کرایا تھا لیکن قیدیوں نے بھوک ہڑتال سپرنٹنڈنٹ جیل کے تبادلہ تک جاری رکھنے کا اعلان کرر رکھا تھا اور بھوک ہڑ تال کا سلسلہ جاری تھا جس پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر آئی جی نے نوٹس لے کر سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کو اس کے عہدہ ہٹا دیا گیا اور قیدیوں نے مشروط بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن