• news

سادھو کے: 3 افراد کی لڑکی سے اجتماعی درندگی‘ قصور میں 5 سالہ بچی‘ 2 بچوں سمیت متعدد خواتین سے زیادتی

سادھوکے‘ قصور‘ اوکاڑہ‘ چیچہ وطنی (نامہ نگاران‘ نمائندگان نوائے وقت) سادھو کے میں شادی شدہ شخص سمیت تین افراد نے تیرہ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں اکبر گھنوکے کا محنت شخش اور اْسکے اہلخانہ عزیز کی فوتگی پر گئے تھے اور اْسکی بیٹی تیرہ سالہ (ز) بی بی گھر میں اکیلی تھی گذشتہ دوپہر (ز) بی بی مویشیوں کو چارہ ڈالنے جارہی تھی کہ اس دوران گاؤں کا پچاس سالہ سردار علی،بیس سالہ فیاض اور اٹھارہ سالہ شہباز علی اْسے زبردستی اْٹھاکر اپنی حویلی میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جبکہ بچی حالت غیر ہونے پر تینوں ملزمان اْسے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قصور کے نواحی گاؤں بھوچکے میں نامعلوم ملزم نے 5 سالہ ذہنی مریضہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پھولنگر کے رہائشی عبدالرشید نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا دس گیارہ سالہ بیٹا مدرسہ دارالعلوم خورشید رمضان میں زیرتعلیم تھا کہ میرے بیٹے کو قاری عمران نعیمی اور ڈاکٹر حسن والی 4 ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ جب سرپرست اعلیٰ قاری غلام رسول ضیاء کوبتایاگیا تو دادرسی کی بجائے دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نواحی علاقہ سریسر ہٹھاڑ میں سترہ سالہ اوباش علی حمزہ نے پابچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اوکاڑہ میں جعلی عامل نے دم کروانے آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا بتایاگیا ہے کہ چک نمبر26/2RAمیں ایک جعلی عامل خان محمد نے چک نمبر36-37 ٹو آر اے کی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ چیچہ وطنی میں 9 مسلح افراد نے محنت کش کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر اور خواتین کو زدوکوب کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن