• news

بھارت کا ایران کی متاثرہ فضائی حدود سے اجتناب برتنے کا فیصلہ

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی ہوائی جہاز راں کمپنیوں کو ایران کی متاثرہ فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جہاز راں کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے فضائی راستوں کا ازسر نو تعین کریں۔بھارت کے ریاستی فیصلے کے تحت ہوائی جہاز راں کمپنیاں اس فضائی حدود میں داخل نہیں ہوں گی جو ان کے خیال میں متاثرہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے تمام جہاز راں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کی اس فضائی حدود سے دور رہیں جو متاثرہ ہے۔ انہوں نے تمام جہاز راں کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے لیے از سر نو راستوں کا تعین کریں جو ان کے لیے مناسب ہوں۔بھارت سے قبل جرمنی، ہالینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اپنی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران اور آبنائے ہرمنز کی فضائی حدود پہ پرواز کرنے سے اجتناب برتیں۔

ای پیپر-دی نیشن