سوات ،ملاکنڈ کی حدود میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر پابند ی عائد
سوات(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر ؍ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ملاکنڈ اقبال حسین نے ضلع ملاکنڈ کے حدود میں زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ہر قسم کی پولی تھین بیگز؍ شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے، خلاف ورزی کرنیوالو ں کو زیر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سزا دی جائیگی ۔یہ حکم فوری طور پر عرصہ ایک ماہ کیلئے نافذالعمل ہوگی۔