مشرف اور عمران کی حکومت میں کوئی فرق نہیں:رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ وزیر اعظم کو این آر او دینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر آمریت مسلط ہے ،مشرف اور عمران خان کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو عوام کیلئے ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ،ظلم کی کالی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک نہیں دو نظام چل ر ہے ہیں، کارکنوں کے ایک آنسو کا حساب لیں گے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ شیطانی جال ہے، عوام کو دھونس سے پھنسایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، نیب قانون ختم کیا جائے او ڈیم فنڈ کی رقم کہاں خرچ کی گئی اس کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں۔