• news

پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچانے پر وزیراعظم‘آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں:چودھری خالد محمود

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء چوہدری خالد محمود گجر نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی سازش ناکام ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔قرضوں کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی کمیشن قائم ہونے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے قوم کو وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے کر خود کو قوم کا عظیم لیڈر ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن