میثاق معیشت پرحکومتی رضامندی بہترین پیش رفت ہے:شہزاد نذیرسندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما ء چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کی بیماریاں خطرناک ہیں ۔ ملک سے باہر لے جا کر سٹنٹ ڈالنا ضروری ہے، نواز شریف کے خلاف جو کھیل کھیلا جارہا ہے ،اس کے حقائق جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے ۔ الزام تراشیوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ،میثاق معیشت بہترین پیش رفت ثابت ہوگی۔