• news

اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر تحفظات، فضل الرحمن کو قائل کریں گے: خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے میزبان اے اپی سی مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کو بندکرنے کے اعلان پر تحفظات سامنے آگئے سینئر رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈائون پر مولانا فضل الرحمن کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں ۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے طرف سے میثاق معیشت کی اپنی پیش کردہ تجاویز سے دستبرداری کا بھی خدشہ ہے بجٹ منظوری کو رکوانے کے لئے بھی اپوزیشن نے حکومتی اتحادیوں سے بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے میثاق معیشت پر وزیراعظم سے بھی بات چیت کے امکان کو رد کردیا ہے ۔گزشتہ روز ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے سینئر پارٹی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا حکومت کی طرف سے مذاق اڑایا گیا ہے۔ وزیراعظم اس پر وزرا سے وضاحت طلب کریں، بجٹ منظوری رکوانے کے لئے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔چیئرمین سینٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی اس پر کوئی حتمی رائے نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن