• news

اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہونگے: ماروی میمن کا دعویٰ

کراچی (نوائے وقت نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہونگے۔ سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سب کیلئے بریکنگ خبر ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہونگے۔ وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں۔ ایک معیشت دان ایسا نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن