• news

استنبول انتخابات، اردگان کے لیے امتحان

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی کے سب سے بڑے شہر اسنتبول میں آج علاقائی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے،ان انتخابات میں صدر اردگان کے سیاسی حلیف گزشتہ پچیس برسوں میں پہلی بار شہری انتظامیہ کا کنٹرول گنوا سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ 31 مارچ کو ہوئے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار اکرم امام آولو نے صدر اردگان کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست سے دوچار کر دیا تھا اور میئر منختب ہو گئے تھے، تاہم بعد میں انتخابات میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر ان انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ انتخابی نتائج کا اعلان آج اتوار کو ہی کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن