وفاقی تعلیمی اداروں میں 480 سائنس ٹیچر بھرتی کرنیکا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد سرکاری شعبہ کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس مضامین کے 480 اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل ایجوکیشن منسٹری کو این او سی جاری کر دیا ہے تاکہ خالی آسامیوں پر اساتذہ اور انتظامی افسران کا تقرر کیا جا سکے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں پر گریڈ 16 سے 20 تک اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔ سفارشات میں 212 گریڈ 17 کی آسامیوں کی سفارش کی گئی ہے جن میں فزکس کے 40 مرد اساتذہ، ریاضی کے 55 اساتذہ، کیمسٹری کے 40 اساتذہ، بیالوجی کے 42 اور کمپیوٹرسائنس کے 35 اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔