• news

نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے: مشیر تجارت

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے لئے وزارت کی تجاویز اہم ہوں گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی موجودہ آٹو ڈویلپمینٹ پالیسی 2016-21 کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن