• news

سابق ڈی جی، آئی ایس آئی اسد درانی کی سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد ( وقائع نگار) سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسددرانی نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے اسد درانی نے عدالتی حکم کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے کا فیصلہ نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے قبل ازیں عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ کوایک ماہ میں درخواست پرفیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فاضل عدالت نے 27فروری کو وزارت داخلہ کو درخواست کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تاہم چار ماہ گزرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا ہے لہذا فاضل عدالت وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔

ای پیپر-دی نیشن