چیف جسٹس کے حکم پر دوسری ماڈل کورٹ نے لاہور میں کام شروع کر دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے بعد سیشن کورٹ میں دوسری ماڈل کورٹ نے باقاعدہ جوڈیشل ورک شروع کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید کو ماڈل عدالت کے جج مقرر کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 40 قتل اور منشیات کے کیسز ٹرانسفر کئے گئے۔ ماڈل کورٹ میں سرکاری وکیل شرجیل حیدر ہونگے۔ ماڈل کورٹ نمبر 2 نے باقاعدہ طور پر گزشتہ روز سے کیسز پر سماعت شروع کر دی تھی ماڈل کورٹ چار روز میں قتل اور منشیات کیسز کا فیصلہ کرے گی۔