• news

منتخب وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہناپارلیمنٹ کی توہین ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہنا پارلیمنٹ کی توہین ہے، اپوزیشن دو مختلف بیانیوں میں دھنس چکی ہے، اس میں مزید تفریق آ رہی ہے، جہاں سے جیتے وہاں کہتے ہیں الیکشن، جہاں سے ہارے وہاں کہتے ہیں سلیکشن ہوئی ہے، ایک وقت میں دو رائے ہو نہیں سکتیں، اس کنفیوژن سے قوم کو نکالنا ضروری تھا۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میں بدعنوانی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے سفر کیلئے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کا پاکستان کو فیملی سٹیٹس دینا اعتماد کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایک وقت میں دو رائے ہو نہیں سکتی۔ اس کنفیوژن سے قوم کو نکالنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایم این ایز کے ووٹوں سے وہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ سلیکٹڈ کہہ کر نہ صرف انکی بلکہ پورے پارلیمان کی توہین، تقدس پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین ہوتے ہوئے انکا فرض ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دے۔

ای پیپر-دی نیشن