ملک بھر میں ،ماڈل اپیلٹ کورٹس بنانے کی منظوری ، فوری انصاف فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے: چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت، چیف جسٹسز ہائی کورٹس اور سینئر ججز نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ماڈل کورٹس کا تجربہ کامیاب رہا۔ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی آئینی تقاضا ہے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پنجاب کے ہر ضلع میں 2017ء سے ایک ماڈل کورٹ کام کر رہی ہے سول اپیلیٹ ماڈل کورٹس 2018 ء سے پنجاب میں کام کر رہی ہے باقی صوبے بھی پنجاب کے ماڈل کو فالو کریں۔ اعلامیہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میںماڈل اپیلٹ کورٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔