مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ مداخلت، مسترد کرتے ہیں: چین
بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بین الاقومی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کو مسترد اور اسے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت قانون کے مطابق تمام مذہبی عقائد کے شہریوںکی آزادی کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے ،ملک میں تمام قومیتوں کے لوگ پوری طرح سے مذہبی عقائد کی آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں،چین کی نسلی اور مذہبی پالیسیاں کھلی اور شفا ف ہیں اس کے برعکس امریکہ میںنسلی اقلتیوں کی مذہبی اور انسانی حقوق کی صورتحال قابل تشویش ہے، امریکہ اور وزیر خارجہ مائیک پامپیوپر حقائق کا احترام ،تعصب کو ترک اور ہرسال بعد متعلقہ رپورٹس شائع کرنا اورچین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے مذہب اور سنکیانگ کو استعمال کرنا بند کریں۔پیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ نے کہاکہ چینی حکومت قانون کے مطابق مذہبی عقائد کے شہریوں کی آزادی کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ترجمان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بین الاقومی مذہبی آزادی رپورٹ 2018کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ تمام شہریتوں کے چینی باشندے قانون کے مطابق پوری طرح مذہبی آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔