الیکشن کمشن میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر سے ہٹانے کی درخواست پر آج سماعت ہو گی
اسلام آبا(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو(ن) لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج منگل کو الیکشن کمیشن میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور (ن) لیگ سے جواب طلب کررکھا ہے۔ مریم نواز کے خلاف درخواست پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب اور پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز نے دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن آج منگل کو مسلم لیگ ( ن) انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس پر بھی فیصلہ سنائے گا۔ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق دو درخواستیں اشرف ساگر اور اصغر خان مری نے دائر کیں۔کیسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا