• news

افغان صدر دو روزہ دورے کیلئے پرسوں پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) افغان صدر اشرف غنی جمعرات ،27 جون کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان صدر ،لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ 28 جون کو بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے۔گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن