ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا: مکی آرتھر کا انکشاف
لندن (نیٹ نیوز) رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھے اور انہوں نے خود کشی جیسے انتہائی اقدام پر بھی غور کیا تھا۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن بھارت سے میچ ہار گئے تو میں خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا اور کام کرنا اس قدر مشکل کام ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے لینے والے غیر ملکی کوچز بھی میڈیا اور سوشل میڈیا کی تنقید سے گھبرا گئے۔ مکی آرتھر بھارت کے خلاف شکست کے بعد سخت پریشان تھے اور اپنے ہم وطن سابق پاکستانی کوچ باب وولمر کی طرح ورلڈ کپ کی خراب کارکردگی کے بعد مشکل میں تھے۔