• news

اے پی سی سمیت اپوزیشن کا ہر اقدام ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں: گورنر سرور

لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفر نس سمیت اپوزیشن کا ہر اقدام ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے سواکچھ نہیںہو گا ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کاکامیاب دورہ پاکستان ہمارے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا۔ 3ارب ڈالرز کی فراہمی قطر کا حکومت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ہم دوٹوک فیصلہ کر چکے ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ہونیوالی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انشاء اللہ وفاقی اور صوبائی بجٹ بھی منظورہوجائے گا۔ سوموار کے روز تحریک انصاف کے رکن رانا تقاسر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے اپنے دورحکومت میں ملک کو معاشی طور پر تباہ اورقوم کو مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن جیسے مسائل کے عذاب کا شکارکرنیوالے آج ملک کو آگے بڑ ھنے سے روکنے کیلئے کبھی احتجاج اور کبھی آل پارٹیز کانفر نس کی بات کرتے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے وہ انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا مثبت کردار ادا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور ہماری ہرپالیسی ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام بھی حکومت کی پالیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن