• news

شاہ سلمان سے ملاقات، خلیج میں سٹرٹیجک اتحادیوں کا تحفظ کرینگے: پومپیو

ریاض(آئی این پی/سنہوا+ صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات جانے سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ایران سے متعلق معاملات پر سعودی رہنمائوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال خاص طورپر ایران امریکہ حالیہ کشیدگی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیج میں اپنے سٹرٹیجک اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا خلیج میں ایران کے حریف ملکوں اور اپنے سٹرٹیجک اتحادیوں سے منسلک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا ایران کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن