• news

چیئرمین سینٹ بدلنے کا فیصلہ ہو چکا، قرعہ فال عثمان کاکڑ، کبیر محمد شہی کے نام متوقع

کوئٹہ (اے این این) چیئرمین سینٹ کے تبدیلی کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے ،اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے قرعہ فال سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سینیٹر کبیر محمد شہی یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے نام نکل سکتا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا فیصلہ ہونے کے بعد اب کال ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینٹ کے تبدیلی کی فیصلے کی توثیق کریںگی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے نئے چیئرمین سینٹ کیلئے بھی بلوچستان کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سینیٹر میر کبیر محمد شہی اور سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے ناموں پر غور و غوص شروع کردیا ہے تاہم چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے آصف علی زرداری سے مذاکرات ناکام ہوئے اور آصف علی زرداری نے انہیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن