کراچی،پانی ‘ بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ماڑی پور روڈ بند، ٹریفک جات
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ٹریفک بند ہونے سے دفاتر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔احتجاج کے باعث لیاری ایکسپریس وے سے آئی سی آئی برج تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جس سے صبح سویرے دفاتر اور کام پر جانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔