• news

شہر کراچی میں نماز استسقا کی ادائیگی بارگاہ الٰہی میں بارش کیلئے دعا

کراچی(صباح نیوز)شہر قائد میں گرمی سے پریشان شہریوں نے نماز استسقا ادا کی اور بارگاہ الٰہی میں بارش کیلئے دعا کی۔کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔ شہر قائد کے باسیوں نے بارش کیلئے اللہ تعالیٰ سے رجوع کر لیا۔ ڈیفنس کے نثار شہید پارک کے قریب واقع مسجد میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ نماز استسقا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ الٰہی میں بارش کیلئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن