• news

جی ٹوئنٹی سمٹ‘ آزادانہ تجارت کی حمایت حاصل کرنیکی کوشش کرینگے: چین

بیجنگ(آئی این پی)چینی حکومت نے کہا ہے کہ رواں مہینے کے اختتام پر جاپان میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں آزادانہ تجارت اور کثیر الفریقی اقتصادی پالیسیوں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بیجنگ میں چینی نائب وزیر برائے خارجہ امور نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ انفرادی تجارتی کوششوں کے ساتھ پروٹیکشنزم عالمی شرح پیداوار کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ جی ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کا میزبان جاپانی شہر اوساکا ہے۔ اس سمٹ کے حاشیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ امریکی و چینی صدور کی ملاقات سے قبل دونوں ممالک کی ٹیمیں تجارتی مذاکرات کے اگلے مراحل کو زیر بحث لائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن