چینی کمپنی ہواوے کا امریکی وزارت تجارت کے خلاف مقدمہ
بیجنگ (اے پی پی) چینی کمپنی ہوا وے کی امریکی شاخ نے حال ہی میں امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی کی مقامی عدالت میں امریکی وزارت تجارت کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس کے مطابق امریکی وزارت تجارت کا ہواوے کے سازوسامان کو ضبط کرنے اور اس حوالے سے فیصلہ نہ کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا گیاہے۔