• news

چیک جمہوریہ: ڈھائی لاکھ افراد کا وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ ،استعفیٰ کا مطالبہ

پراگ ( نیٹ نیوز)چیک جمہوریہ میں ہزاروں افراد نے ایک مظاہرے میں وزیراعظم آندرڑ بابیس کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ منتظمین کے مطابق مظاہرے میں ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ اس مظاہرے کو سن 1989 میں کمیونسٹ حکومت کے زوال کے وقت کی عوامی ریلی کے بعد کا سب سے بڑا عوامی اجتماع قرار دیا گیا ہے۔ چیک وزیراعظم کو دو ملین یورو کے ایک کرپشن الزام کا سامنا ہے۔ اس الزام کے حوالے سے بابیس حکومت نے رواں مہینے کے اوائل میں کہا تھا کہ وزیراعظم پر لگائے گئے الزام کے آڈٹ میں غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ اتوار کے مظاہرے کا انتظام ایک غیر حکومتی تنظیم ملین موومنٹ فار ڈیموکریسی نے کیا تھا۔چیک وزیراعظم کو دو ملین یورو کے ایک کرپشن الزام کا سامنا ہے۔ اس الزام کے حوالے سے بابیس حکومت نے رواں مہینے کے اوائل میں کہا تھا کہ وزیراعظم پر لگائے گئے الزام کے آڈٹ میں غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن