• news

ماسکو: سکیورٹی آفس اورپولیس آفیسر پر حملہ کرنے والا ڈرائیور ہلاک

ماسکو (آئی این پی/شِنہوا) ٹریفک پولیس آفیسر اور سیکیورٹی آفس پر حملہ کرنے والا ملزم جوابی کاروائی میں مارا گیا،یہ واقعہ روسی جمہوریہ چیچن میں گزشتہ روز پیش آیا،جہاں ایک شخص نے ٹریفک پولیس آفیسر اور سیکیورٹی آفیسر پرچاقو سیحملہ کیا،لیکن جوابی کاروائی میں مارا گیا،تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیچن دارالحکومت گروزنی میں ایک مشتبہ کار کو روکا اور اس سے کاغذات کے بارے میں پوچھا،ملزم ڈرائیور نے اسی دوران ان دو افسران پر چاقو سے حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا۔جواب میں انہوں نے ڈرائیور کو گولی مار دی،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملہ آور سے ایک بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن