• news

بچت مہم ،پاکستان کر کٹ بورڈنے ملازمین کی برطرفی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور(آئی این پی) پی سی بی نے ملازمین کی برطرفی کے پروانے تیار کرنا شروع کردیے،بچت مہم کے نام پر100 سے زائد افرادکوفارغ کیا جائے گا،اس سلسلے کا آغاز ہوچکا، حیران کن طور پر برطرف ہونے والی ابتدائی تینوں شخصیات کا تعلق سابقہ انتظامیہ کے اہم آفیشل شکیل شیخ سے ہے۔دوسری جانب باسط علی سمیت نئے کوچز کا تقرر جلد ہوگا،توصیف احمد اور وسیم حیدر بھی ورلڈکپ کے بعد این سی اے میں آ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پی سی بی نے بھاری تنخواہ پر برطانوی ایم ڈی کا تقرر کیا اور آفیشلز کے غیرملکی ٹورز پر لاکھوں روپے اڑا دیے وہیں دوسری طرف بچت مہم کا نعرہ بھی لگا دیا ہے،ذرائع کے مطابق 100 سے زائد ملازمین کی فہرست تیارکرلی گئی جنھیں مختلف مراحل میں فارغ کر دیا جائے گا، اس میں ہیڈ آفس سمیت مختلف سینٹرزمیں کام کرنے والے آفیشلز،کوچزاورگراونڈ اسٹاف وغیرہ شامل ہیں، اس حوالے سے پسند ناپسند کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، ابتدائی طور پرتین ملازمین کو رخصتی کے پروانے تھما دیے گئے، حیران کن طور پر ان کا تعلق سابقہ دور کی طاقتور شخصیت شکیل شیخ کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن