کنیئرڈ کالج اور گلیکسی سپورٹس کے اشتراک سے اولمپک ڈے کے سلسلہ میں تقریب
لاہور(نمائندہ سپورٹس) کنیئرڈ کالج اور گلیکسی سپورٹس کے اشتراک سے اولمپک ڈے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی یو ایس قونصلیٹ کی ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر ایلزبتھ لی تھیں۔ کنیئرڈ کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر نکہت خان، گلیکسی سپورٹس کی چیئرمین پرسن رابعہ قادر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود، پی سی بی وومن ونگ کے سربراہ شاہد اسلم، ٹینس پلیئر عشنا سہیل، اسکواش پلیئر مقدس اشرف اور اولمپئن رابعہ عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر اولمپک ڈے واک اور باسکٹ بال کا نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔